Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز الہٰی بلا تفریق صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے، سبطین خان

Now Reading:

پرویز الہٰی بلا تفریق صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے، سبطین خان

سبطین خان کا بیان

اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی بلا تفریق صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سے آسٹریلین ہائی کمشنرنیل ہاکنز نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی جس میں اسپیکر نے نیل ہاکنز کی پاکستان میں بطور ہائی کمشنرتقرری کا خیر مقدم کیا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ عوامی مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی تجربہ کار رہنما ہیں، وہ بلا تفریق صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے۔

  سبطین خان نے کہا کہ پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتی برادری کے لیے نشستیں مخصوص کی گئی ہیں، خواتین اور اقلیتیں جنرل سیٹوں پر بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹیاں مکمل طور پر فعال ہونی چاہیں، اس کے لیے ہوم ورک شروع کر رہے ہیں، برطانیہ اور دیگر ممالک کی اسمبلیاں وزٹ کرنے کا بھی موقع ملا ہے، پنجاب اسمبلی میں مزید بہتری لائیں گے۔

Advertisement

 اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے زیرو آور شروع کیا جو کہ پاکستانی پارلیمانی تاریخ میں نیا ٹول تھا، پی ٹی آئی نے چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں جمہوریت کے فروغ کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔

ملاقات میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے محمد سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت ماسٹر پیس آف آرٹ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر