پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں مہمان ٹیم نے نیدر لینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کردیا ہے۔
Pakistan win a nail-biter! 👏
Splendid display of fast bowling by @iNaseemShah and @Wasim_Jnr 💥#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/3myDHgrgn0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 21, 2022
اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم آخری اوور میں 206 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 91 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، محمد نواز 27، فخر زمان 26، آغا سلمان 24 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق صرف 2 رنز بناسجے۔
Babar Azam's scores in the 🇳🇱 series:
7️⃣4️⃣, 5️⃣7️⃣, 9️⃣1️⃣Well played, captain 🙌#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/TCTzi0HIQp
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 21, 2022
نیدرلینڈز کی جانب سے ڈی لیڈی نے 3 شکار کیے،ویون کنگما 2 جبکہ اریان ڈٹ، شیراز احمد اور ون بیک نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز ٹیم آخری اوور میں 197 رنز بنا کر آل اٹ ہوگئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ٹام خوپر 62 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، وکرم جیت سنگھ 50، ٹیجا ندامانورو 24 جبکہ کپتان اسکوٹ ایڈورڈز 6 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند کا شکار ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے نیدر لینڈز کی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کر دیا اور 5 شکار کیے، اسی کے ساتھ ہی محمد وسیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
MAIDEN ODI FIVE-WICKET HAUL 🙌
What an incredible spell this has been from @iNaseemShah! 🔥#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/fZ54NjbtrA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 21, 2022
نسیم شاہ کو 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیدر لینڈز کو پہلے میچ میں 16 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
