
ہندوستانی کامیڈین بھارتی سنگھ کے بیٹے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی سنگھ کے بیٹے نے انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کے جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی اپنے بیٹے کے ساتھ بات کرتی نظر آرہی ہیں، جبکہ ان کا نومولود مختلف آوازیں نکال کر کچھ بولنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ویڈیو میں بھارتی کو اپنے بیٹے کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ بیٹا “کیا بول رہے ہو بیٹا؟ نہ آپ رو رہے ہو نہ ہنس رہے ہو، کیا چاہتے ہو؟
مداحوں کی جانب سے بھی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوا۔
ایک انسٹاگرام صارف نے کہا کہ “جونیئر بٹو بک بک کرنا چاہتا ہے۔”
ایک صارف نے اسے بھارتی کے نئے کردار سے ملایا تو ایک نے تبصرہ کیا “وہ کامیڈی کر رہا ہے۔”
واضح رہے کہ بھارتی سنگھ اور ہرش لِمباچھایا کے ہاں 3 اپریل کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News