
غلام سرور خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پاکستان سے مخلص نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے بعد پاکستانی روپے کی وقعت نہیں رہی۔
غلام سرور خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پاکستان سے مخلص نہیں،کرپٹ حکمران کے خاتمے کے لئے جلد الیکشن ہونے چاہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے ایکسٹینشن کی بات نہیں کی بلکہ کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کا تقرر نئی حکومت کرے۔
سابق وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے کی صورت میں ایکسٹینشن پر سوچا جاسکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں گندگی کی بنیاد نواز شریف نے رکھی جبکہ بندے توڑنے،لالچ دینی،چھانگا مانگا، پنجاب ہاؤس، سندھ ہاؤس میں بندوں کو رکھنا ان ہی کے کام ہیں اور ہردو نمبر کام کی ماسٹر ڈگریاں بھی ان لوگوں کے پاس ہیں۔
سابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا کوٸی ایم این اے، ایم پی اے وفاداریاں تبدیل نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News