
آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی
احتساب عدالت لاہورنے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 23 ستمبرتک ملتوی کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسرکو پیراگون اور متاثرین کے درمیان طے پانے والے معاملات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کردی۔
احتساب عدالت نمبر9 کے جج قمر الزمان نے پیراگون ریفرنس کی سماعت کی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے حاضری مکمل کروائی۔
وکیل ملزمان نے کہا کہ اشتہاری ملزمان ندیم ضیاء پیزادہ اور فرحان علی شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شامل تفتیش ہونے والے ملزمان نے بیان حلفی دیا ہے۔ ملزمان کے بیان حلفی کے مطابق متاثرین کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔
تفتیشی افسرنے استدعا کی کہ عدالت متاثرین سے ویری فکیشن کے لئے مہلت فراہم کرے۔
عدالت نے تفتشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ریفرنس پرسماعت 23 ستمبرتک ملتوی کردی۔
خواجہ سعد رفیق میڈیا سے گفتگو
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہورکی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کا اہم حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ سب ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا اپنا کردارادا کررہے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کیا اس موقع پرنوٹنکی لگانا زیب دیتا ہے؟ ایک لیڈرمسلسل حکومت پرحملے کررہا ہے تاکہ حکومت کو کام نہ کرنے دیا جائے۔ شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرم ناک حرکت کی۔
انھوں نے مذید کہا کہ سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے۔ آج رات کو سندھ میں جارہا ہوں۔ سب سے اپیل کرتا ہوں اپنے وسائل سے متاثرین بھائیوں کی مدد کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News