ناظم جوکھیو قتل کیس
ناظم جوکھیو قتل کیس نیا رخ اختیارکرگیا، والدہ ناظم جوکھیو ملیرکورٹ پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ماڈل کورٹ ملیرکراچی میں مقتول کی والدہ نے دہائیاں دیں کہ میرے بیٹے کے خون کا انصاف کیا جائے۔
والدہ ناظم جوکھیونے کہا کہ ہمارے ساتھ جو صلح نامے پر تاحال مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔
عدالت نے ان سے کہا کہ آپ نے جو کہنا ہے اپنے وکیل کے ہمراہ آئیں جس پر مقتول کی والدہ نے کہا کہ مظہرجونیجو میرا وکیل ہے۔
جام اویس گہرام کے پیش نہ ہونے پر فرد جرم عائد نا ہوسکی۔
وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ جام اویس اسپتال میں ہے پیش نہیں ہوسکتے اس پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرملزم جام اویس گہرام کو پیش کیا جائے۔
ملزمان کے وکلا نے عدالت سے کہا کہ مدعی افضل جوکھیو، مقتول کی اہلیہ شیرین جوکھیو اور ان کی والدہ نے ملزمان سے مصالحت ہوگئی ہے۔ خون معاف کرکے ملزمان کو کیس سے بری کرکے کیس ختم کیا جائے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ماڈل کورٹ ملیرنے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
