Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیجنڈ کھلاڑیوں کی موجودگی میں ٹینس کے سنہرے باب کا اختتام

Now Reading:

لیجنڈ کھلاڑیوں کی موجودگی میں ٹینس کے سنہرے باب کا اختتام

ٹینس کی دنیا کے معروف کھلاڑی اور لیجنڈ راجر فیڈرر ٹینس کی دنیا کے لیجنڈ کھلاڑیوں کی موجودگی میں پروفیشنل ٹینس سے رٹائر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق راجر فیڈرر نے پروفیشنل ٹینس کو الوداع کہہ دیا اور ٹینس کے میدان پران کی آخری میچ 2022 کے لیور کپ میں ٹیم یورپ کے لیے رافیل نڈال کے ساتھ ڈبلز میچ تھا۔

راجر فیڈرر جنہوں نے ایونٹ کے لیے دیرینہ حریف رافیل نڈال کے ساتھ ڈبلز مقابلوں میں حصہ لیا ٹیم ورلڈ کے فرانسس ٹیافو اور جیک ساک کے خلاف میچ میں 7-2 ، 4-6 اور 7-6 سے شکست کھا گئے۔

ٹینس کورٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے راجر فیڈرر کے اس آخری میچ کو تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا۔

راجر فیڈرر کی رخصتی پر ٹینس کے موجودہ لیجنڈز رافیل ندال، اینڈی مرے اور نوواک جوکووچ نے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

میچ کے بعد کھلاڑیوں نے راجر فیڈرر کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیا اور تماشائیوں نے تالیاں بجا کر راجر فیڈرر کو خراج تحسین پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر راجر فیڈرر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں شائقین اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ کل ایک جادوئی شام تھی‘۔

Advertisement

20 مرتبہ گرینڈ سلم فاتح راجر نے کہا کہ میرے اس آخری لمحات کو یادگار بنانے والوں کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میچ کے بعد راجر فیڈرر نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ انہیں مستقبل میں “مختلف قسم کے ٹینس کورٹ” پر دیکھیں گے۔

فیڈرر نے کہا کہ یہ آخری میچ نہیں ہے، آپ جانتے ہیں کہ زندگی چلتی رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں صحت مند ہوں، میں خوش ہوں اور سب کچھ بہت اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری طرف سے پیغام صرف اس بات کو یقینی بنا رہا تھا کہ میں اس کھیل کے لیے اپنے شوق کو شائقین تک پہنچاتا ہوں، اور میں نے انہیں بتایا کہ امید ہے کہ ہم ایک دوسرے کو دنیا بھر میں کہیں مختلف قسم کے ٹینس کورٹ پر دوبارہ دیکھیں گے۔”

اپنے الوداعی میچ پر راجر فیڈرر آبدیدہ نظر آئے بلکہ کورٹ پر ان کے روایتی  حریف رافیل نڈال بھی اپنے ساتھ کھلاڑی کی ریٹائرمنٹ پر روتے ہوئے نظر آئے۔

یاد رہے کہ راجر فیڈرر نے 2005 ویمبلڈن سے 2007 یو ایس اوپن تک مسلسل دس فائنل کھیلے ، اس دوران کوئی کھلاڑی ان کو فائنل سے قبل روک نہیں سکا ، 2008 کے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے ان کا راستہ روکا۔۔

Advertisement

مسلسل گرینڈ سلم سیمی فائنل کا ریکارڈ بھی فیڈرر نے قائم کیا ہے ، 2004 ویمبلڈن سے شروع ہونے والا یہ ریکارڈ 2010 میں ویمبلڈن میں تھما جہاں تھومس بریڈیچ نے روجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل ہرا کر ان کی پیش قدمی کو روکا، اس دوران فیڈرر مسلسل 23 سیمی فائنل میں لگاتار پہنچے تھے۔

لگاتار کوارٹر فائنل کا ریکارڈ پر بھی کنگ فیڈرر کا قبضہ موجود ہے ، انہوں نے مسلسل 36 کوارٹر فائنل کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا ہے , ان کا یہ سفر 2004 ویمبلڈن سے شروع ہوا ، 2013 کے ویمبلڈن کے دوسرے مرحلے میں میں اختتام پذیر ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر