Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلستانِ جوہر اراضی تنازع کیس میں کے ڈی اے حکام سے جامع رپورٹ طلب

Now Reading:

گلستانِ جوہر اراضی تنازع کیس میں کے ڈی اے حکام سے جامع رپورٹ طلب
کے ڈی اے، سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہرمیں اراضی تنازع کے کیس میں کے ڈی اے حکام سے جامع رپورٹ طلب کر لی۔ 

سندھ ہائی کورٹ میں گلستان جوہر بلاک تین میں اراضی تنازع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈپٹی سیکریٹری چیف منسٹرسیکرٹریٹ کے لیٹر پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ڈپٹی سیکریٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ ریاض حسین وسان کو طلب کر لیا۔

عدالت نے کہا کہ یہ لیٹرعدالتی کارروائی میں مداخلت کے مترادف ہے۔ لیٹر جاری کرکے درخواست گزار کو ہراساں کیا گیا۔

جواب جمع نہ کرانے پرجسٹس سید حسن اظہررضوی نے کے ڈی اے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کون سا بڑا کام ہے کیا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں؟ کتنی فائلیں گم ہو چکیں، بتائیں آپ لوگ؟

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ آپ کا کیا جاتا ہے، لوگ دھکے کھاتے ہیں۔ یہاں کھڑے ہوکرمعصوم بن جاتے ہیں۔ لوگوں کو کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ تک نہیں بتا سکتے۔ لوگ رل رہے ہیں کے ڈی اے کی کوئی کارکردگی نہیں۔

Advertisement

عدالت نے کے ڈی اے حکام سے جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ زمین کے تنازعے پر کے ڈی اے ریکارڈ پیش کیا جائے۔

ثابت علی شاہ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بلاک تین اسکیم 36 میں جائیداد خریدی، اراضی سے متصل اضافی زمین کے لیے چالان جمع کرایا۔ لینڈ الاٹ کرنے کے بجائے انکوائری شروع کردی گئی۔ وزیراعلی ہاؤس سے دھمکانے کے لیے لیٹر لکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں ابراہیم حیدری انڈسٹریل ایریا میں پولٹری فارم اراضی پرقبضے کے کیس میں قبضہ مافیا کی جانب سے ہاؤسنگ اسکیم بنانے کے خلاف درخواست کی بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سندھ حکومت، بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزارعثمان غنی نے مؤقف اپنایا کہ لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے رہائش اختیار کروا دی۔

عدالت نے کہا کہ سمندرکے اندر بھی آبادیاں بنائی جا رہی ہیں۔ سمندر کے اندر بیس کلومیٹر تک آبادیوں کو لے جائیں۔ یہ بتائیں، آپ کو یہ انڈسٹریل لینڈ کیسے مل گئی؟ حکومتی ڈیپارٹمنٹ تو سوئے ہوئے ہیں۔

Advertisement

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ 50 ہزار روپے فی ایکٹر کیسے آپ کو مل گئی؟ حکومت کا جواب آنے دیں، مناسب فیصلہ جاری کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر