
سوئزرلینڈ نے زاراگوزا میں نیشنز لیگ میں اسپین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سوئزرلینڈ سے شکست گروپ میں اسپین کی پہلی شکست تھی، شکست کی وجہ بلاشبہ کمزور دفاعی حکمت عملی تھی، جس کی وجہ سے سوئزر لینڈ کو میچ میں برتری حاصل ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنز لیگ میں پرتگال نے لیگ اے کے گروپ 2 کے دوسرے مقابلے میں جمہوریہ چیک کو 4-0 سے ہرا کر اسپین سے دو پوائنٹس آگے نکل گیا ہے۔
سوئزر لینڈ کی جانب سے منوئل اکانجی اور بریل ایمبولو نے گول کئے۔
اسپین کے گول کیپر پاؤ ٹورئس کا کہنا تھا کہ میچ میں غلطیاں کیں جس کا نتیجہ شکست کی صورت میں نکلا، ہمیں اپنے دفاع کو مضبوط بنانا ہو گا۔
واضح رہے کہ اسپین کبھی بھی نیشنز لیگ میں آرام دہ نظر نہیں آیا، موجودہ ٹیم اس ٹیم سے بہت دور تھی جو یورو 2020 کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی اور اسے اٹلی کے ہاتھوں پینلٹیز پر شکست ہوئی تھی۔
اسپین جس نے 2018 سے ہوم گراؤنڈ پر 22 میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بنایا تھا، وہ آج سوئزرلینڈ کے ہاتھوں ٹوٹ گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News