
لاہور کی مقامی عدالت نے دس لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں سیشن کورٹ لاہورمیں لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پرسماعت کرتے ہوئے فاضل جج نے عطا اللہ تارڑ کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔
سیشن عدالت نے دیگر 10 لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے سی سی پی او کو تفتیشی افسر کی بہ روز منگل 20 ستمبرکو عدالت میں پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
مسلم لیگ نے کے رہنماؤں میں عطا تارڑ، اویس لغاری سمیت دیگر ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل کے روبرو پیش ہوئے۔
فاضل جج نے استفسارکیا کہ اسمبلی ملازم نے بیان دیا کہ ان کو عطا تارڑ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
لیگی رہنما عطا تارڑ نے عدالت میں بیان دیا کہ آپ ملازمین کو بلا لیں، میں نے کوئی تشدد نہیں کیا۔
وکیل لیگی رہنما رانا اسد خان نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ یہ سب کچھ سابق سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی ایما پر کیا جا رہا ہے۔
رانا اسد علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوازنے کے لیے سابق سیکریٹری اسمبلی کو اب وزیراعلی کا پرنسل سیکریٹری بنا دیا گیا ہے۔
لیگی رہنما رانا مشہود نے عدالت میں بیان دیا کہ پنجاب اسمبلی ممبران کیخلاف ایک سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 15 دن کے لیے پنجاب اسمبلی میں داخلے ہر پابندی بھی لگادی گئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نےاپنا بیان کمرہ عدالت میں ریکارڈ کروانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بیان پولیس اسٹیشن میں نہیں کمرہ عدالت میں لیا جائے۔ تفتیشی ایک دن بھی کمرہ عدالت میں نظر نہیں آیا۔
رانا مشہود نے عدالت سے استدعا کی کہ آج عدالت میں کوئی وقت رکھ لیا جائے تفتیشی آئے اور بیان ریکارڈ کر لے۔
سیشن کورٹ کے فاضل جج نے سی سی پی او لاہور کو بھی کل طلب کر لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News