Advertisement
Advertisement
Advertisement

افسران اور ملازمین میری قوت و طاقت ہیں، پرویزالہٰی

Now Reading:

افسران اور ملازمین میری قوت و طاقت ہیں، پرویزالہٰی
پرویز الہٰی

پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ افسران اور ملازمین میرے دست و بازو اور میری قوت و طاقت ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں آل سیکرٹریز کانفرنس سے کلیدی خطاب  کرتے ہوئے پرائس کنٹرول، گڈ گورننس اورڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے لئے صوبائی سیکرٹریز کو گائیڈ لائنز دیں۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل کا کہنا تھا کہ تمام سیکرٹریز اورصوبائی اداروں کے سربراہان دل و جان سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشش کریں گے اور عوام کی ترقی کے سفرکو تیز سے تیز تر کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران صوبائی سیکرٹریز نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ افسران کی کارکردگی کوترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے جانچا جائے گا جبکہ محکموں کے سیکرٹریز منصوبوں کیلئے فنڈز کا درست اوربروقت استعمال یقینی بنائیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سمری یا فائل پر 2 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے گا اور وزیراعلیٰ آفس میں سمری یا فائل کی تیزی سے ڈسپوزل کو یقینی بنانے کیلئے عملدرآمد کا میکانزم قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افسران کی ٹنیور پوسٹنگ کو یقینی بنائیں گے تاکہ وہ دلجمعی سے سرکاری فرائض سرانجام دیں اور ڈلیور کریں، مزید افسران کے ذاتی مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صبح ساڑھے نو سے گیارہ بجے تک سیکرٹریز آفس کے دروازے عوام کیلئے کھلے رہیں گے، عام آدمی کے مسائل ان کے شہروں میں حل ہونے چاہئیں تاکہ لاہور آنے کی ضرورت نہ رہے جبکہ ہمیں مل کر عوام کی فلاح وبہبود کا مشن بھی پورا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین میرے دست و بازو اور میری قوت و طاقت ہیں، میں چاہتا ہوں میری ٹیم کے بیوروکریٹ سکون اور اطمینان کے ساتھ عوام کی خدمت کریں۔

پرویزالہٰی نے یہ بھی کہا کہ فلاح وبہبود کے منصوبوں کو اجتماعی سوچ کے نتیجے میں عملی شکل دی جائے گی اور جو بھی پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اسے دلجمعی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر کاوشیں کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے سدباب کیلئے موثر ایکٹ لے کر آرہے ہیں، اب تعلیمی اداروں کے مالکان کو بھی طلباء کے منشیات استعمال کرنے پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور میں ذاتی طور پر تمام امور کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔

Advertisement

اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اورسیکرٹری انڈسٹریز بھی فیلڈ سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے جبکہ ملتان اور بہاولپور سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز نے بھی  ویڈیولنک سے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اسد اللہ خان، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندراور42 محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر