Advertisement
Advertisement
Advertisement

6 ستمبر، ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جائیگا

Now Reading:

6 ستمبر، ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جائیگا

ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت و عقیدت کے ساتھ منایا جائیگا۔

یوم دفاع ہر سال 6 ستمبر کو 1965 میں بھارت کی جارحیت کے خلاف اور ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں کی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

6ستمبر منانے کا مقصد غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اور تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

1965  میں 6 ستمبر کا ہی دن تھا جب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد کو عبور کرتے ہوئے پاکستان پرحملہ کیا تھا لیکن قوم نے دشمن کے گھنائونے عزائم کو ناکام بنادیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت میں آج کے دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا، نماز فجر کے بعد مساجد میں شہدا کیلئے قرآن خوانی ہوگی اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

Advertisement

یوم دفاع پاکستان کے موقع پروفاقی دارالحکومت ،آزاد کشمیر گلگت و بلتستان اور چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقدرہونگی۔ وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کی تقاریب منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ یوم دفاع کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر