پاکستان بھر میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے، یکم ربیع الاول 28 ستمبر کو ہوگئی جبکہ عید میلاد النبی 9 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق آج ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرنے کے لئے پاکستان بھر میں اجلاس منعقد ہوا ہے۔
اس موقع پر ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا کہنا تھا کہ شہر اور گردونواح میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ، چاند نظر نہ آنے کی رپورٹ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ارسال کردی گئی۔
ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا مزید کہنا تھا کہ یکم ربیع الاول بدھ کے 28 ستمبر کو ہوگی جبکہ 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
