Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست اور برادر ممالک پیش پیش

Now Reading:

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست اور برادر ممالک پیش پیش
ترجمان دفترخارجہ

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے دوست اور برادر ممالک سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 16 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں سے 129 امدادی طیارے پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے سب سے زیادہ 41 امدادی طیارے راولپنڈی، کراچی، لاہور بھیجے جبکہ امریکہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 21 امدادی طیارے سکھر، کراچی  اور راولپنڈی بھیجے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 14 طیارے امداد کراچی، راولپنڈی بھیجے جبکہ چین اور قطر سے 4،4 امدادی طیارے پاکستان آئے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ عمان سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر 8 طیارے پاکستان پہنچے جبکہ سعودی عرب سے متاثرین سیلاب کے لیے 9 امدادی طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ازبکستان، فرانس، ترکمانستان اور اردن سے امداد لے کر ایک ایک طیارہ پاکستان پہنچا جبکہ نیپال، برطانیہ، روس،  یونان اور اٹلی نے بھی ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان بھیجا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یونیسف نے 3، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 13 اور عالمی ادارہ خوراک نے 3 امدادی طیارے بھیجے ہیں جبکہ ایران، ترکیہ، تاجکستان، عمان اور متحدہ عرب امارات نے بری، بحری راستے سے بھی امداد بھیجی ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ایران ہلال احمر نے ٹرکوں کے ذریعے 100 ٹن امداد پاکستان ہلال احمر کو بھیجی۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ ترکیہ ہلال احمر نے امدادی سامان کے 2 ٹرک پاکستان بھیجے جبکہ ترکیہ حکومت 3 امدادی مال گاڑیاں بھی پاکستان بھیج چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر