Advertisement
Advertisement
Advertisement

مخدوش عمارت کا معاملہ، سندھ حکومت اورمحکمہ آثارقدیمہ کو نوٹس جاری

Now Reading:

مخدوش عمارت کا معاملہ، سندھ حکومت اورمحکمہ آثارقدیمہ کو نوٹس جاری
سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے مخدوش عمارت کے گرانے کے معاملے پرسندھ حکومت اورمحکمہ آثار قدیمہ کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان چوک پرواقع رقیہ منزل کی مخدوش حالت کے معاملے پرعمارت کی مالکہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

خاتون درخواست گزارنے وکیل کے توسط عدالت کو بتایا کہ رقیہ منزل میری پراپرٹی ہے۔

ظہوراعوان ایڈووکیٹ نے درخواست میں بتایا کہ عمارت مخدوش ہونے کے باعث عمارت کا ایک حصہ گرچکا۔ عمارت گرا کر دوبارہ بنانا چاہتے ہیں مگر محکمہ آثار قدیمہ رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

خاتون کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ محکمہ آثار قدیمہ کا دعویٰ ہے کہ عمارت آثار قدیمہ کا حصہ ہے۔

Advertisement

عدالت نے سندھ حکومت، محکمہ آثار قدیمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

متاثرین کومتبال اراضی دینےکا کیس

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں لائینز ایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے متاثرین کو متبال اراضی دینے کے کیس کی بھی سماعت ہوئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرلائنز ایریا اورپراجیکٹ ڈائریکٹرعدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ  متاثرہ فیملی کو متبادل اراضی دینے کو تیارہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے پوچھا کہ پلاٹ نمبر بتائیں اور اراضی کی قانونی پوزیشن بھی۔ ایسا نہ ہو آپ سرکاری اراضی یا کسی اور گھر الاٹ کریں۔

عدالت نے کہا کہ ایسا نہ ہوکارروائی عدالت پرڈال کرآپ لوگوں نکل جائیں۔ پہلے آپ پلاٹ نمبراور قانونی پوزیشن بتائیں۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹرلائنزایریا پراجیکٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔

لائنز ایریا پراجیکٹ کے متاثرین نے تجمل لودھی ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر