Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی حالات دیکھ کر دلی طور پر دکھ ہوتا ہے،حافظ سعد رضوی

Now Reading:

ملکی حالات دیکھ کر دلی طور پر دکھ ہوتا ہے،حافظ سعد رضوی
حافظ سعد رضوی

حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ ملکی حالات دیکھ کر دلی طور پر دکھ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے ملکی موجودہ صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی خدمات کودیوار سے لگانے کے سلسلے کا خاتمہ کیا جائے، اسلام پاکستان اور عوام ہی ہمارا منشور ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، جن لوگوں نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچایا اُن سے بہتری کی اُمید رکھنا خودکشی کے مترادف ہے۔

امیر تحریک لبیک پاکستان نے یہ بھی کہا کہ عوام بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور حکمران طعن و تشنیع میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی ٹیم ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے فارمولے کیلئے دن رات کوشاں ہے، ایسی معاشی پالیسیاں دیں گے جو ملک و قوم کی حقیقی خوشحالی کا ذریعہ بنے گی۔

Advertisement

حافظ سعد حسین رضوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ افسوس ہم کس دور میں جی رہے ہیں جس میں دجال کی ایک صفت عمران خان کی شکل میں ہمارے درمیان موجود ہے۔

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی حالات دیکھ کر دلی طور پر دکھ ہوتا ہے،40 سالوں سے ملک کو لوٹنے والے آج پھر دعوے کرتے پھر رہے ہیں کہ وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر