Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل این جی ریفرنس ختم کرنے یا نہ کرنے پر وکلا آئندہ سماعت پردلائل دیں گے

Now Reading:

ایل این جی ریفرنس ختم کرنے یا نہ کرنے پر وکلا آئندہ سماعت پردلائل دیں گے
شاہد خاقان عباسی

احتساب عدالت نے ملزمان کی ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ شریکِ ملزمان کے وکلا نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد چیزیں واضح ہو چکی ہے۔ کیا نئے نیب قانون کے تحت کسی ملزم نے عدالت کو درخواست دی؟

 بیرسٹر قاسم عباسی نے جواب دیا کہ جی ہم درخواست دینے کو تیار ہیں۔ نیب قانون کے مطابق کابینہ، ای سی سی سمیت دیگر کمیٹیوں سے منظورشدہ منصوبے نیب کے دائرہ کار سے باہرہیں۔ عدالت سے درخواست ہے کہ یہ ریفرنس قابل سماعت نہیں۔

سماعت کے دوران نیب نے ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی کا ٹھیکہ دینے کی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی۔ ملزمان نے ایل این جی سے مالی فائدے بھی لیے۔ ایل این جی ریفرنس میں منی لانڈرنگ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

Advertisement

احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت چاراکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

آئندہ سماعت پر ایل این جی ریفرنس ختم کرنے یا نہ کرنے پر وکلا دلائل دیں گے۔

احتساب عدالت کے باہرشاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نام نہاد احتساب کا عمل ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے چل رہا ہے۔ میں نے بارہا کہا ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں تاکہ پورے پاکستان کو پتا چلے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے گزشتہ چاربرسوں  سے کیسز بنائے گئے اور ناکام رہے۔ جاوید اقبال کو کہا کہ اپنی کرپشن سامنے لائیں لیکن میرے سوال کا جواب تک نہیں دیا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول کی قیمت کے بارہ حصہ ہوتے ہیں جو کہ 10 حصہ انٹرنیشنل مارکیٹ سے منسلک ہوتے ہیں۔ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے تھے جس کی وجہ سے عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ عمران خان نے ملک کو اندھیروں کی دلدل میں دھکیلا۔

شاہد خاقان عباسی نے مذید کہا کہ مشکل فیصلے کرکے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوگا ،اپنا ٹنیور مکمل کرکے ہی الیکشن ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر