Advertisement
Advertisement
Advertisement

حلیم عادل شیخ کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

Now Reading:

حلیم عادل شیخ کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
حلیم عادل

حلیم عادل

عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسات ستمبرتک فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر۔سرکاری زمین پرقبضے کے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملیرنے سماعت کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملیرنےپولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسات ستمبرتک فیصلہ محفوظ کیا۔

وحید انصاری وکیل سرکارنے سماعت میں دلائل دیے کہ ملزم پر25ایکڑزمین پرقبضے کامقدمہ ہےجس میں 10سال تک سزاہوسکتی ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ چوری کے ملزم کا سات دن کا ریمانڈ دے دیا جاتا ہے۔ ملزم توایک دن بھی پولیس کسٹڈی میں نہیں رہا۔

Advertisement

ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ ملزم کونوٹس جاری کیے لیکن ملزم نہیں آٸے۔ ملزم سے تفتیش نہیں ہوٸی۔ تفتیش کیلٸے ریمانڈ چاہیٸے۔

سرکاری وکیل نے مذید مؤقف پیش کیا کہ ملزم کےدیگرساتھیوں کو گرفتارکرنا ہے۔ سرکاری زمین پرگیارہ لوگوں نے قبضہ کیا ہے گھر بھی بنالٸے ہیں۔ سرکاری زمین پر گھربنانےوالوں کےڈاکیومنٹس حاصل کرنےہیں۔

وکیل صفائی نے کہا کہ نوٹیفکیشن کےذریعےایف آٸی آردرکرانےکااختیاردیناغلط ہے۔

خالد محمود وکیل حلیم عادل شیخ  نے دلائل دیے کہ مدعی مقدمہ قانون کےمطابق ایف آٸی آردرج کرنےکااختیارنہیں۔  مختیار کار تجاوزات روک سکتا ہے۔ مقدمہ درج نہیں کرسکتا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ مختیارکارکےخلاف قانون کی خلاف ورزی پرمقدمہ درج ہوناچاہیٸے۔ قانون کےمطابق کواپریٹوسوساٸیٹی رجسٹرارہی مقدمہ درج کرنےکا مجاز ہے۔

خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب تفتیش کیلٸےنوٹس جاری کیا گیا اس وقت حلیم عادل شیخ شیخ جیل میں تھے۔ حلیم عادل شیخ 17اگست سےجیل میں ہیں۔ نوٹس18اگست کوجاری ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر