Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایئر پورٹ کا فیز ون مارچ 2023 میں مکمل ہوگا، سعد رفیق

Now Reading:

ایئر پورٹ کا فیز ون مارچ 2023 میں مکمل ہوگا، سعد رفیق
سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ کا فیز ون مارچ 2023 میں مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے مریدکے میں نئے تعمیر ہونے والے جنرل ایوی ایشن ایئر پورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے جنرل ایوی ایشن ایئر پورٹ کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریدکے جنرل ایوی ایشن ائر پورٹ کی منصوبہ بندی لاہور کے متبادل ایئرپورٹ کے طور پر کی جائے۔

کنسلٹنٹ کو سود رفیق نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مریدکے میں نئے تعمیر ہونے والے ایئرپورٹ کی نکاسی آب کے لئے جامع پلان ترتیب نہیں دیا گیا اس کو فی الفور تشکیل دیا جائے۔

Advertisement

وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ نائٹ لینڈنگ سسٹم فیز ون میں کیا جائے جبکہ ایئر پورٹ کا فیز ون مارچ 2023 میں مکمل ہوگا۔

واضح رہے گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں انہیں ریلوے ڈرائی پورٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی تھی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ تجارت کو فروغ دینے اور ریونیو بڑھانے کیلیے تمام پورٹس کی ایویلیوایشن رپورٹ وزارت میں بھجوائی جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کوئٹہ زاہدان سیکشن کا ٹرن اراؤنڈ ٹائم کم کرنے، سیکشن کا تفصیلی سروے کرنے اور ٹریک کو مزید فٹ کرنے کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئٹہ زاہدان فریٹ آپریشن کے لیے ڈیڈیکیشن ٹیم مقرر کی جائے اور سبی ہرنائی سیکشن پر سیلابی نقصانات کی ریپیئر اور نامکمل سیکشن کی جلد از جلد تکمیل کی جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سہولت کیلیے، چین سے نئی کوچز کو مقررہ وقت سے پہلے منگوانے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر