سندھ ہائی کورٹ نے بول نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینل کی نشریات بندش کے خلاف حکم نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے بول نیٹ ورک کے وکیل بیرسٹرعابد زبیری اور ایان میمن کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ بول نیوز اور انٹرٹینمنٹ کی نشریات فوری بحال کرکی جائیں۔
عدالت نے بول نیوز کی نشریات فوری طورپر پرانی پوزیشن پر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیمرا کی 5 ستمبر کی پریس ریلیز اور فیصلہ معطل کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیمرا اور دیگر فریقین سے 14 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے فیصلہ سنایا۔

سندھ ہائی کورٹ میں بول نیوزاوربول انٹرٹینمنٹ کی پیمرا کی جانب سے بندش کے معاملے پرمیسرزلبیک پرائیویٹ لمیٹڈ نے چینلز کی بندش کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
جسٹس ندیم اخترنے بول نیوز کے وکیل بیرسٹرعابد زبیری اور ایان میمن کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور کہا کہ درخواست پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔
سماعت کے آغاز میں عابد زبیری ایڈووکیٹ بول نیٹ ورک نے دلائل دیے کہ پیمرا نے چیئرمین سلیم بیگ کی زیر صدارت اجلاس میں بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کا لائسنس معطل کردیا، پیمرا کی جانب سے بول انتظامیہ کو سنا ہی نہیں گیا اور یک طرفہ فیصلہ جاری کیا گیا۔
عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی پیمرا کو درخواست گزار کو بغیر سنے حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک رکھا ہے۔ بول انٹرٹینمنٹ کو 2006 اور بول نیوز کا لائسنس 2008 میں جاری کیا گیا۔
وکیل بول نیٹ ورک چینلزعابد زبیری نے دلائل دیے کہ لائسنس کی تجدید کے لیے پیمرا سے رجوع کیا گیا ہے، تاہم پیمرا نے اب تک تجدید نہیں کی۔ سیکیورٹی کلیرنس اور لائسنس سے متعلق درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہیں۔
ایڈووکیت عابد زبیری نے مذید دلائل میں کہا کہ پیمرا نے غیر قانونی اجلاس میں محض پریس ریلیز جاری کرکے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرادی۔ سیکیورٹی کلیرنس ڈائریکٹرزکی ہوتی ہے۔
وکیل بول نیٹ ورک عابد زبیری نے عدالت سے استدعا کی کہ پیمرا کا فیصلہ غیرقانونی ہے کالعدم قراردیا جائے۔ بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات فوری بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
