Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی و تاریخی رشتہ قائم ہے ، ایئر چیف

Now Reading:

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی و تاریخی رشتہ قائم ہے ، ایئر چیف

ایئر چیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس، ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبییب، سعودی وزارت دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانےاور خاص طور پر تربیت اور آپریشنل ڈومینز میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبییب نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی تعریف کی جبکہ مہمان خصوصی نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Advertisement

اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں ممالک کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہا کہ آرٹفیشل  انٹیلیجنس کے ساتھ خلائی، الیکٹرانک وارفئیر، سائبر اور مخصوص ٹیکنالوجیز میں ترقی نے روایتی عسکری ماحول کو متاثر کیا ہے، پاک فضائیہ ان ٹیکنالوجیز کے حصول اور ترقی پر پوری توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر