بول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے کچھ دن پہلے ایک نیا گیم شو ’’جیتو ایک منٹ میں‘‘ لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب تک پروگرام کے میزبان کا نام سامنے نہ آسکا۔
بول انٹرٹینمنٹ نے ’خوش رہو پاکستان‘ ’گیم شو ایسے چلے گا‘ اور ’بول ہاؤس‘ کی کامیابی کے بعد ایک نیا گیم شو لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی میزبانی کے حوالے سے تاحال کوئی نام سامنے نہیں آسکا ہے۔
اس سے قبل ’’بول نیٹ ورک‘‘ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر گیم شو ’’جیتو ایک منٹ میں‘‘، کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا جس میں پروگرام کا تھیم میوزک شامل کیا گیا تھا اور اب پروگرامز کے مختلف ٹیزرز جاری کیے گئے ہیں۔
گیم شو ’’جیتو ایک منٹ میں‘‘ کی بات کی جائے تو اس میں مختلف اقسام کے گیمز شامل ہوں گے اور اس گیم شو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں تمام گیمز کا دورانیہ صرف ایک منٹ ہوگا اور اس ایک منٹ میں پروگرام میں شرکت کرنے والے ڈھیر سارے انعامات جیت سکیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کا نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘، اپنی ناظرین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے آئے دن نت نئے پروگرام نشر کرتا رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ ’’بول انٹرٹینمنٹ‘ کے چاہنے والوں کی ایک لمبی فہرست ہے جس کا اندازہ بول کے مشہور اور کامیاب پروگرامز سے لگایا جاسکتا ہے۔
بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے پروگرامز اور خاص طور پر گیم شوز کی دلچسپ بات ہے کہ اس میں نہ صرف عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے بلکہ انہیں انعامی رقم سمیت چھوٹے اور بڑے تحائف بھی دیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ ان پروگرامز میں شرکت کی خواہش رکھتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘ کے گیم شو سے متعلق نہ صرف پسندیدگی کا اظہار کیا جاتا ہے بلکہ وہ ان پروگرامز میں شرکت بھی کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
