Advertisement
Advertisement
Advertisement

گارڈ کی غلطی سے 145خواتین قیدی جیل سے فرار

Now Reading:

گارڈ کی غلطی سے 145خواتین قیدی جیل سے فرار

ہیٹی کے قصبے کیبرے میں قائم ایک جیل میں گارڈ کی غلطی کی وجہ سے 145 خواتین قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیٹی میں حکام نے بتایا کہ ایک گارڈ کی حماقت سے خواتین کی جیلوں سے 145 خواتین قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

ہیٹی کی جیل انتظامیہ کے سربراہ پیئر رینی فرانکوئس نے غیر ملکی خبر رساں ادرے کو بتایا کہ جیل میں خواتین قیدیوں کی تعداد 230 تھی جن میں سے 145 فرار ہوگئی ہیں۔

انسپکٹر جنرل فرانکوئس نے کہا فرار ہونے والے 145 میں سے تین خواتین قیدیوں کو پھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ایک خاتون کی موت ہو گئی وہ دمہ کے باعث سانس لینے میں دشواری کا شکار تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قیدیوں کے فرار ہونے کی کارروائی میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

یہ جیل دارالحکومت پورٹ او پرنس کے شمالی مضافات میں ہیٹی کے مغربی ساحل پر کیبرے قصبے میں واقع ہے۔

تحقیقات کے ابتدائی نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک گارڈ نے حراستی کمپلیکس کو کھولنے کی حماقت کر ڈالی تھی اوراس دوران گارڈز کی تعداد انتہائی کم تھی جس سے قیدیوں کو فرار ہونے کا موقع مل گیا۔

قیدی خواتین نے خود کو محافظوں پر پھینک دیا، انہیں قابو کر لیا اور وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر