سپریم کورٹ نے پولٹری مصنوعات کی برآمد پر پابندی کاپشاورہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجازالااحسن کی سربرای میں سپریم کورٹ کے دورکنی بنچ نے پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔
وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت مے سامنے مؤقف اپنایا کہ پشاورہائی کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار ہی نہیں۔ درآمد برامد ۔پالیسی بنانا اور قیمتوں کا تعین کرنا حکومت کا اختیار ہے، عدالت نہیں۔
وفاق کی جانب بھی درخواست گذار کے مؤقف کی تائید کی گئی۔
مختصر سماعت کے بعد عدالت نے صادق پلولٹری اور حکومت کی اپیلیں منظور کرنے کے بعد سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے موٹروے بھونگ انٹرچینج تعمیرکےکیس میں سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کو فوری طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ میں موٹروے بھونگ انٹرچینج تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پلاننگ اینڈ ڈیویلمنٹ کی رپورٹ پربرہمی کا اظہارکیا۔
سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کو فوری طلب کرتے ہوئے جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ عدالت کو رپورٹ میں مس لیڈ کیا گیا۔ کیوں نہ توہین عدالت کو نوٹس کریں۔ بلائیں سیکرٹری پلاننگ کو۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشدین قصوری عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے رپورٹ کل شام کو بھیجی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
