Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کو جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنےکیلئےمحکمہ قائم کرنےکا حکم

Now Reading:

سندھ حکومت کو جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنےکیلئےمحکمہ قائم کرنےکا حکم
سندھ حکومت،، سندھ ہائی کورٹ

عدالت نے حکومت سندھ کوجائیدادوں کی معلومات فراہم کرنےکیلئےعلیحدہ سے محکمہ قائم کرنےکا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے جائیدادوں کی خرید و فروخت کے متعلق بڑا فیصلہ دیتے ہوئے حکومت سندھ کو معلومات فراہم کرنے کے لیےعلیحدہ سے محکمہ قائم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ شہریوں کو تین یوم میں جائیداد کی لیز، نقشوں کی منظوری این اوسیزسمیت دیگرمصدقہ قانونی معلومات فراہم کرے گا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کیس میں ریمارکس دیے کہ محکمے کے قیام کا مقصد جائیدادوں کی خرید و فروخت کے بعد پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانا ہے۔ جائیدادوں کے متعلق مصدقہ معلومات نا ہونے کے سبب عدالتوں میں مقدمات کا انبار لگ گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد میں پلاٹ نمبرE47 پر تعمیرات کو قانوی قراردے دیا۔

Advertisement

1800گز کے پلاٹ پر رہائشی/تجارتی تعمیرات کے خلاف محمد عظیم اور شاہد صمد پراچہ نے درخواستیں دائرکی تھیں۔

درخواستوں میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ پلاٹ پر تعمیرات ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے دونوں درخواستیں خارج کردیں۔

سزائے موت کے خلاف اپیل منظور

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے تہرے قتل کے ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل منظورکرتے ہوئےملزم اسحاق بوبی کی کو سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔

اے ٹی سی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اسحاق کو پھانسی اور جرمانوں کی سزا سنائی تھی۔

Advertisement

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ 23 اگست 2014 کو درگاہ کے متولی پرفائرنگ کی۔ فائرنگ سے متولی ذاکر حسین ان کے دوست یونس اور محمد نواز بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

مدعی سید زاہد حسین کے مطابق ملزمان نے قتل سے پہلے زاکر حسین کی شناخت کی تھی۔

ملزم اسحاق عرف بوبی اس سے پہلے بھی قتل کے ایک مقدمے میں بری ہوچکا ہے جبکہ دو مقدمات میں سزا یافتہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر