Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس، مزید بحث کے لیے کارروائی 15 اکتوبرتک ملتوی

Now Reading:

رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس، مزید بحث کے لیے کارروائی 15 اکتوبرتک ملتوی
رانا ثناء اللہ

رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس میں مزید بحث کے لیے کارروائی 15 اکتوبرتک ملتوی کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد منشیات عدالت میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائرکی گئی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے کیس پرسماعت کی۔

رانا ثنااللہ کی طرف سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اے این ایف کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر سونیا جدون بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔

Advertisement

اے این ایف نے رانا ثنااللہ، عثمان احمد، سبطین، اکرم، عمرفاروق اورعامر رستم کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔

چالان میں رانا ثنااللہ کی جانب سے اندرون اور بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عدالت میں پراسیکیوٹر سونیا جدون نے کیس کی مختلف شقوں کا جواب دیا۔ پراسیکیوٹرنے رانا ثنااللہ کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے حق میں دلائل دیے۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ پراسیکیوشن نے قانون کے مطابق ملزم رانا ثنااللہ کے اکاؤنٹ منجمد کیے۔

عدالت نے مزید بحث کے لیے کارروائی 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے وفاقی وزیررانا ثنااللہ سمیت تمام ملزمان کو آج فرد جرم کیلئے طلب کررکھا تھا۔

ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فردِ جرم 15 اکتوبرتک مؤخرکردی گئی۔ عدالت نے رانا ثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر