
آئی سی سی کی تازہ ترین ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستانی پیسر حارث رؤف 7 درجہ ترقی کر کے 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے اسٹار کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لئے آئی سی سی مینز پلیئر رینکنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان کے تجربہ کار بلے باز محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف جاری سات میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد بیٹنگ چارٹ میں اپنا پہلا مقام دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
رضوان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے، تیسرے اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 88*، 8 اور 88 کے اسکور بنائے ہیں، جس سے انہیں ٹاپ پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔
ان کی کارکردگی نے پاکستان کو دوسرا اور چوتھا ٹی ٹوئنٹی جیتنے میں مدد کی اور سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی۔
حیدرآباد میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 36 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد بھارت کے سوریہ کمار یادیو نے بھی ایک مقام حاصل کیا ہے اور وہ نمبر 2 پر پہنچ گئے ہیں۔
سوریہ کمار کی اننگ نے بھارت کو 187 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سیریز 2-1 سے جیتنے میں مدد کی۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اپنے کیریئر کی دوسری ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی جس کی وجہ سے وہ بیٹنگ چارٹ میں نمبر 3 پر پہنچ گئے۔
ناگپور میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 31 رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ بھی ایک درجہ ترقی کر کے نمبر 5 پر پہنچ گئے۔
انگلینڈ کے نوجوان سنسنی خیز کھلاڑی ہیری بروک بیٹنگ چارٹ میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں سے ایک ہیں، وہ مجموعی طور پر 118 درجے ترقی کر کے رینکنگ میں 29ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بروک نے اپنی جارحانہ بلے بازی سے سب کو متاثر کیا ہے، کراچی میں پاکستان کے خلاف آخری تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں 31، 81* اور 34 رنز بنائے۔
باؤلنگ چارٹس میں پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد کافی متاثر کیا ہے۔
حارث رؤف نے پچھلے تین میچوں میں 2/30، 0/39 اور 3/32 کے اعداد و شمار درج کیے ہیں، اس کارکردگی نے انہیں 21 سے 14 ویں نمبر پر جانے کے لیے مدد فراہم کی۔
بھارتی بیٹر اکشر پٹیل آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کے طور پر ابھرے اور آخری دو میچوں میں 2/13 اور 3/33 کی کارکردگی کی وجہ سے ان کی رینکنگ 15 درجے بڑھ کر 18ویں نمبر پر آ گئی۔
آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا اور تیز گیند باز بھونیشور کمار بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود دونوں نے ایک ایک پوزیشن کھو دی ہے۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے کپتان محمد نبی شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ کر نئے نمبر 1 ہیں۔
ہاردک پانڈیا بھی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹاپ فور میں شامل ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News