طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی صورتحال ہے، اس وقت ضرورت اس چیز کی ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔
طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جو سیلاب متاثرین کے لیے کام کرنا چاہ رہے ہیں انہیں راستے ملنے چاہیے، عالم اسلام اور فلاحی اداروں سے اپیل ہے وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ان کو تعاون اور سہولیات فراہم کریں گے ، حکومت اور تمام ادارے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں جو مدد کے لیے انا چاہے اس سے تعاون اور سہولیات دی جائیں گی۔
انہوں نے یہ کہا کہ مشکل وقت میں سب نے ملکر قوم بن کر دکھایا، مشکل وقت میں تعاون کرنے پر سب ممالک، فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کے مشکور ہیں۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانی ہمیشہ کی طرح اس مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کریں۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں سیاست کا نہیں متاثرین کی مدد کرنے کا وقت ہے، میری سب سے اپیل ہے ہمیں کم ازکم تین ماہ اپنے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ملکر کوششیں کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
