Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، طاہر اشرفی 

Now Reading:

پاکستان کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، طاہر اشرفی 
مولانا طاہر اشرفی

طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی صورتحال ہے، اس وقت ضرورت اس چیز کی ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جو سیلاب متاثرین کے لیے کام کرنا چاہ رہے ہیں انہیں راستے ملنے چاہیے، عالم اسلام اور فلاحی اداروں سے اپیل ہے وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ان کو تعاون اور سہولیات فراہم کریں گے ، حکومت اور تمام ادارے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں جو مدد کے لیے انا چاہے اس سے تعاون اور سہولیات دی جائیں گی۔

انہوں نے یہ کہا کہ مشکل وقت میں سب نے ملکر قوم بن کر دکھایا، مشکل وقت میں تعاون کرنے پر سب ممالک، فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کے مشکور ہیں۔

Advertisement

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانی ہمیشہ کی طرح اس مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کریں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں سیاست کا نہیں متاثرین کی مدد کرنے کا وقت ہے، میری سب سے اپیل ہے ہمیں کم ازکم تین ماہ اپنے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ملکر کوششیں کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر