Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کےسیلاب متاثرین کا معاملہ، اے جی سندھ سے تحریری جواب طلب

Now Reading:

سندھ کےسیلاب متاثرین کا معاملہ، اے جی سندھ سے تحریری جواب طلب
سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

عدالت نے سندھ کےسیلاب متاثرین کی امداد اورریلیف کے کاموں سے متعلق درخواست پراے جی سندھ سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

دس دن میں تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں صوبہ سندھ کے سیلاب متاثرین کی امداد اور ریلیف کے کاموں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست پرایڈووکیٹ جنرل سندھ سے دس دن میں تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ تمام امدادی کارروائی ججزکی نگرانی میں ہو رہی ہیں۔ درخواست غیرمؤثرہوچکی ہے۔

Advertisement

درخواست گزار شاہد سومرونے عدالت کو بتایا کہ سیلاب کے وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ بے گھر لوگوں کیلئے ٹینٹ سٹی قائم کی جائیں۔

سرکواری وکیل نے جواب دیا کہ حیدرآباد میں ٹینٹ سٹی بنا دیا گیا ہے وہاں پرمتاثرین کو رکھا گیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ حیدرآباد ایک ٹینٹ سٹی قائم کیا گیا ہے جبکہ سیلاب متاثرین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ کراچی میں بھی متاثرین کیلئے کیمپ بنائے گیے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ کراچی میں کیمپ بنائے گئے ہیں وہ متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایڈووکیٹ شاہد سومرو نے کہا کہ ان متاثرین کیلئے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ٹینٹ سٹی قائم کیے جائیں۔ حکومتی فنڈ جاری ہونے کے بعد ابھی تک متاثرین کو نہیں مل سکے۔ ہر اضلاع میں ایک سیل قائم کیا جائے۔

Advertisement

درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ ڈسٹرک سطع پرجج کی نگرانی فنڈ تقسیم اورمتاثرین کی بحالی کی جائے۔ متعدد شہری جاں بحق ہوئے۔ لوگوں کے گھرتباہ ہوگئے۔ بارش کے باعث فصل تباہ ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر