اسحاق ڈارکو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، تمام بنک اکاؤنٹس، اثاثے بحال
احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں وفاقی وزیراسحاق ڈارپیش ہوگئے اور خود کو دالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار سے پوچھا کہ آپ کی درخواست سامنے آ گئی ہے، کہاں تھے آپ اتنے عرصے؟
وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی مہربانی تھی جنہوں نے میرا پاسپورٹ کینسل کروا دیا تھا۔ خراب طبیعت کے باوجود آنا چاہتا تھا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا بھر میں سفارت خانوں کو ڈائریکشن تھی کہ پاسپورٹ نہ دیا جائے، اب پاسپورٹ ملا ہے تو حاضر ہو گیا ہوں۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ ہم آپ کی درخواست پر نیب کو نوٹس کر رہے ہیں جس کے بعد عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ وارنٹ کی منسوخی کی درخواست اثاثہ جات ریفرنس کے ساتھ سنیں گے اور ساتھ ہی احتساب عدالت اسلام آباد نے سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
وفاقی وزیراسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں آمد سے قبل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی سرچنگ کی۔
مسلم لیگ ن کے وزرا بھی سینیٹراسحاق ڈار کے ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
