Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس

Now Reading:

اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس
اسحاق ڈار

اسحاق ڈارکو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، تمام بنک اکاؤنٹس، اثاثے بحال

احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں وفاقی وزیراسحاق ڈارپیش ہوگئے اور خود کو دالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار سے پوچھا کہ آپ کی درخواست سامنے آ گئی ہے، کہاں تھے آپ اتنے عرصے؟

وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی مہربانی تھی جنہوں نے میرا پاسپورٹ کینسل کروا دیا تھا۔ خراب طبیعت کے باوجود آنا چاہتا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا بھر میں سفارت خانوں کو ڈائریکشن تھی کہ پاسپورٹ نہ دیا جائے، اب پاسپورٹ ملا ہے تو حاضر ہو گیا ہوں۔

Advertisement

جج محمد بشیر نے کہا کہ ہم آپ کی درخواست پر نیب کو نوٹس کر رہے ہیں جس کے بعد عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ وارنٹ کی منسوخی کی درخواست اثاثہ جات ریفرنس کے ساتھ سنیں گے اور ساتھ ہی احتساب عدالت اسلام آباد نے سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

وفاقی وزیراسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں آمد سے قبل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی سرچنگ کی۔

مسلم لیگ ن کے وزرا بھی سینیٹراسحاق ڈار کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر