Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر حکومت کا اعتراض 

Now Reading:

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر حکومت کا اعتراض 
نیب ترامیم کیس

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر حکومت نے اعتراض اٹھا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ابتدائی جواب جمع کرا دیا۔

حکومت کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ عمران خان نیب ترامیم سے متاثرہ فریق ہے نہ درخواست نیک نیتی پرمبنی ہے۔ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

جواب میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان خود اپنی حکومت میں ایسی ترامیم بذریعہ آرڈیننس کرتے رہے ہیں۔ عمران خان نے نیب ترامیم کو اسلامی بنیادوں پر چیلنج کیا ہے۔

انتدائی جواب میں حکومت کا مؤقف پے کہ ترامیم خلاف شریعت قراردینے کا دائرہ اختیار شریعت کورٹ کا ہے۔ عمومی نوعیت کے الزامات پر نیب ترامیم کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ نیب اپنے قیام کے روز سے ہی تمام تنازعات کی بنیادی وجہ ہے۔

Advertisement

جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب نے حکومتی مشینری کو مفلوج، معیشت کو بدحال، سرمایہ کاروں کو حراساں کیا۔ نیب قانون میں تمام ترامیم عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ عمران خان سمیت ان کی پارٹی نے پارلیمنٹ میں نیب ترامیم کی مخالفت نہیں کی۔

حکومت کی جانب سے جواب میں مذید کہا گیا کہ درخواست میں عوامی اہمیت اورقانونی نہیں بلکہ سیاسی معاملہ اٹھایاگیا ہے۔ درخواست میں واضح نہیں کہ ترامیم بنیادی حقوق سے کس طرح متصادم ہیں۔

نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کے وکیل کی ترمیم شدہ درخواست سماعت کیلئے منظور

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر