Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، سلطان چوہدری

Now Reading:

امریکہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، سلطان چوہدری
سلطان چوہدری

سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے دیرپا اور مستقل حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں امریکی نائب وزیر خارجہ الزبتھ ہارسٹ سے ملاقات کی ہے۔

   ملاقات میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر نے امریکی نائب وزیر خارجہ الزبتھ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دے کر انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے دیرپا اور مستقل حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری  انسانی حقوق کی بدترین اور انسانیت سوز  پامالیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں  بڑے پیمانے پر ظلم و بربریت جاری ہے، خاص کر05 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں بہت تیزی آئی ہے۔

Advertisement

سلطان محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں کی شہادتیں اور بے گناہ لوگوں کی گرفتاریاں معمول بن چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین اور طویل ترین لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور بدترین حالات میں پھنسی ہوئی کشمیری عوام اس چیز کی منتظر ہے کہ کوئی اُن کا پرُسان حال ہو اور کوئی ان حالات سے انہیں باہر نکالنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے لئے امریکہ اپنا کردار ادا کرے کیونکہ امریکہ اس وقت واحد سپر پاور ہے جو مقبوضہ کشمیر کے ایشو کو حل کروانے کے لیے اپنا سفارتی اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے۔

ملاقات میں ساؤتھ ایشیاء، سنٹرل ایشیاء اور پاکستان کے بیوروہیڈ کرسٹوفرجسٹ بھی موجود تھے۔

بعد ازاں جب صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری امریکی وزارت خارجہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے باہر آئے تو انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج یہاں امریکی وزارت خارجہ میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے دیرپا اور مستقل حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام جس اذیت اور کرب سے گزر رہے ہیں اُس سے انہیں نجات دلائی جا سکے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر صحافیوں کو اپنے دورہ امریکہ کی غرض و غایت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کل نیویارک واپس جا رہے ہیں، جہاں پر وہ اقوام متحدہ میں بھی اہم ملاقاتیں کریں گے اور انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر مبذول کروائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر