عدالت نے سیف الملوک کھوکھراوررانا مشہود احمد خان سمیت دیگرلیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظورکرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ، پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سیف الملوک کھوکھر، رانا مشہود احمد خان سمیت دیگرکی 14 ستمبرتک عبوری ضمانت منظورکرلی گئیں۔
مسلیم لیگ ن کی رخسانہ کوثر، مرزا جاوید، پیراشرف، خضر کھگہ، راجہ صغیر کی بھی عبوری ضمانت منظورکی گئیں۔
عدالت نے ملزمان کو 50، 50 ہزارکے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
ضمانت کی درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں بلاجواز اور سیاسی بنیاد پر نامزد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز بھی مقدمہ میں نامزد تھے جنہیں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے یہ بھی درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس سے کوئی تعلق نہیں، گرفتاریوں کا خدشہ ہے۔ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانتیں کنفرم کی جائیں۔
لیگی رہنما رانا مشہودنے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں ایک مصبیت آئی ہوئی ہے اس وقت پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔ وزیراعظم صاحب سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
رانا مشہود نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا۔ اس وجہ سے ملک میں مہنگائی آ چکی ہے۔ آج جنگ ایک ہی ہے وہ ہے پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ شہباز شریف دن رات سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
