Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈ کپ فائنل کے اسٹیڈیم کا کامیاب تجربہ

Now Reading:

فیفا ورلڈ کپ فائنل کے اسٹیڈیم کا کامیاب تجربہ

قطر نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے استعمال ہونے والے فٹ بال اسٹیڈیم میں آزمائشی میچ منعقد کر کے کامیاب تجربہ کیا۔

یہ فٹ بال اسٹیڈیم رواں سال قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے استعمال ہو گا، اس اسٹیڈیم کی تعمیر پر 675 ملین امریکی ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

اس اسٹیڈیم میں مصر اور سعودی عرب کے کلبز کی ٹیموں کے مابین میچ منعقد کیا گیا، 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم میں آزمائشی میچ کے دوران الہلال نے مصری کلب کو ڈرا کے بعد پینلٹیز پر شکست دی۔

واضح رہے کہ قطر کے ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والے فٹ بال اسٹیڈیمز میں یہ آخری اسٹیڈیم تھا جس میں آزمائشی میچ کھیلا گیا۔

قطر کی ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ حسن التھوادی نے کہا کہ یہ ایک جذباتی لمحہ ہے، اور یہ ورلڈ کپ کے ہمارے 13 سالہ سفر کی انتہا ہے۔

Advertisement

یہ اسٹیڈیم، جس کی شکل ایک روایتی عربی پیالے کی طرح ہے، ایک چھوٹے سے خلیجی ریاست کے دارالحکومت کے شمال میں تعمیر کیے جانے والے ایک نئے شہر کے مرکز میں ہے۔ یہ ورلڈ کپ کے 10 میچوں کی میزبانی کرے گا، جس میں 18 دسمبر کو ہونے والا فائنل بھی شامل ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 20 نومبر کو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے اب مزید آزمائشی گیمز کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

حسن التھوادی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ گیم سیکیورٹی، بارڈر امیگریشن سسٹم اور ملٹی بلین ڈالر کی ڈرائیور لیس ٹرین میٹرو کے لیے ایک آزمائشی دوڑ تھی جو ورلڈ کپ کے دوران دوحہ کے آس پاس 10 لاکھ سے زیادہ شائقین کواسٹیڈیم پہنچانے کا دباؤ برداشت کرے گی۔

قطر نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ممکنہ دباؤ کے پیش نظراس ہفتے ایک پرانا ہوائی اڈہ دوبارہ کھول دیا جسے حکمران خاندان اور وی آئی پیز کے استعمال کے لیے رکھا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر