Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، محمود خان

Now Reading:

عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، محمود خان

محمود خان نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ای گورننس اور سٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ابتدائی طور پر  19 مختلف خدمات آن لائن فراہم کی جائیں گی، خدمات کی آن لائن فراہمی کے لیے ویب اور موبائل ایپلیکیشنز تیار کر لی گئی ہیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈومیسائل، میریج سرٹیفکیٹ اور دیگر شہری خدمات اب آن لائن میسر ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ سیٹیزن فیسیلیٹشن سنٹر کی تکمیل سےعوام کی خدمات تک رسائی سہل ہو سکے گی، ڈویژنل سطح پر فیسیلیٹشن سنٹرز کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کیا جائے۔

Advertisement

محمود خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ای گورننس کے تمام پہلوؤں کی تکمیل یقینی بنائی جائے، ای گورننس منصوبے کی تکمیل سے خیبرپختونخوا پہلا پیپر لیس صوبہ بن جائے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ ای گورننس کے انعقاد سے سرکاری امور میں تیزی ممکن ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر