میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پر ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، جنوبی پنجاب کی ترقیاتی سکیموں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی و بحالی سرگرمیوں پر بات چیت کی۔
ملاقات میں اسلم اقبال نے کہا کہ سیلاب نے ملک کے طول و عرض میں بے پناہ تباہی مچائی ہے، جنوبی پنجاب کے اضلاع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بھی سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں، لاکھوں لوگ بے گھر اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصل تباہ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کا پلان بنا لیا ہے، سیلاب سے متاثرہ نہروں کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، آخری سیلاب متاثرہ کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
