شہباز گِل کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر
سیشن عدالت لاہورنے شہباز گِل کے خلاف دائر استغاثہ کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کے خلاف فوجداری کارروائی کیلئے دائر استغاثہ پر مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کے استغاثہ پر سماعت کی۔
پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کی جانب سے گلفام بٹ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
وکلا نے شہباز گِل کا حاضری سے استثنیٰ ختم کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ شہباز گِل کی جانب سے کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔
نجی کمپنی نے شہبازگل کے خلاف استغاثہ دائرکررکھا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ شہباز گل نے کمپنی پربے بنیاد الزامات لگائے۔
نجی کمپنی نے مؤقف پیش کیا کہ شہبازگل نے کمپنی کے خلاف بیان دیا جس سے کروڑوں روپے نقصان ہوا۔ استدعا ہے کہ عدالت شہباز گِل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سزا کا حکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
