Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہبازشریف اورحمزہ کی بریت کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب

Now Reading:

شہبازشریف اورحمزہ کی بریت کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب
حمزہ اور شہباز شریف

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کی بریت کی درخواست پر ایف آئی اے سے 17 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔ 

اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہورمیں ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سلمان شہباز کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے 10 ستمبر کی تاریخ مقررکردی۔

اسپیشل کورٹ سنٹرل اعجازحسن اعوان نے وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

حمزہ شہبازسمیت دیگر ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی۔

دورانِ سماعت جج نے استفسارکیا کہ شہبازشریف کہاں ہیں؟

Advertisement

امجد پرویزایڈووکیت نے دلائل میں کہا کہ ملک میں سیلاب کی صورتحال ہے اس لئے شہباز شریف پیش نہیں ہو سکے۔  شہبازشریف دوسرے صوبوں کے دورے کررہے ہیں۔

جج اسپیشل کورٹ سنٹرل نے وکیل سے استفسارکیا کہ ایک دن کیا وہ دس منٹ کے لیے نہیں آ سکتے؟

جج اسپیشل کورٹ نے امجد پرویز ایڈووکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کا شیڈول دے دیں کہ وہ کہاں ہیں۔ یہ کیس کون سا روز چل رہا ہے کہ ان کے لئے آنا مشکل ہے۔

امجد پرویزایڈووکیٹ نے وزیراعظم کے آج کے دوروں کا شیڈول عدالت میں پیش کیا۔

امجد پرویزایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ سلمان شہبازکے اثاثوں کے ساتھ کمپنیزکے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ سیمان شہبازکے اثاثے منجمند کرنے کی وجہ سے رمضان شوگر مل میں ابھی تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی۔

جج اسپیشل کورٹ سنٹرل نے کہا کہ تنخواہوں اور بلز کی ادائیگی کی حد تک میں حکم کر دیتے ہیں۔

Advertisement

امجد پرویزایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ کرشنگ سیزن ہیں اثاثوں کے منجمند کرنے کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے مقررکردیں۔

عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر