Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور سے سکھر ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

لاہور سے سکھر ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ
ٹرین آپریشن

ٹرین آپریشن

لاہور سے سکھر ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پہلی ٹرین 10 ستمبر سے روانہ ہو گی۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور براستہ ملتان پسنجر ٹرین سکھر جائے گی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں پانی اترنے پر باقی ٹرین آپریشن بحال کیا جائے گا۔

سیلاب کے باعث ریلوے آپریشن معطل، سیکڑوں مسافر رُل گئے

کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی ریلوے ٹریک پر موجود ہونے کی وجہ سے ٹرین آپریشن مزید ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہوگیا جس کے باعث اسٹیشن پر بیٹھے مسافر رل گئے۔

Advertisement

پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ریلوے آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جو کئی روز گزرنے کے باوجود بحال نہیں ہوسکا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن 15 ستمبر تک بحال کیے جانے کا امکان ہے جبکہ نواب شاہ اور دیگر سیکشن کے ریلوے ٹریک پر سیلابی پانی ابھی تک موجود ہے جس کے باعث ریلوے حکام کو ایم ایل ون سمیت دیگر سیکشنوں پر ٹرین آپریشن شروع کرنا مشکل ہوتا جارہا۔

خیال رہے کہ ٹرین آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے پانچویں مرتبہ آن لائن ٹرینوں کی بکنگ بند کردی کیوں کہ لاہور کراچی کوئٹہ اور سکھر کے درمیان مین لائن کی تمام ٹرینیں معطل ہیں۔

ریلوے کو کروڑوں کا نقصان، کراچی سے چلنے والی ٹرینیں ابتک بحال نہ ہوسکیں

ملک میں بدترین سیلابی صورت حال اور ریلوے ٹریک پانی میں ڈوبے جانے کے باعث کراچی سے چلنے والی ٹرینیں تاحال معطل ہے جس کی وجہ سے محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے ٹرین آپریشن مزید ایک ہفتے بند رہے گا جبکہ بلوچستان کا ٹرین آپریشن مزید ایک ماہ بند رہے گا، کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کو 24 ٹرینیں یومیہ روانہ ہوتی ہیں۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے مسافر ٹرین آپریشن بند ہونے سے 30 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ کراچی سے گڈز ٹرینیں بند ہونے سے 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر