Advertisement
Advertisement
Advertisement

طاہراشرفی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

Now Reading:

طاہراشرفی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے طاہراشرفی کوعہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں حافظ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

عدالت نے طاہراشرفی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے حافظ طاہر اشرفی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پوچھا کہ پنجاب حکومت کے وکیل آئندہ ہفتے تک بتاییں کہ کس قانون کے تحت  یہ تقرری کی جاتی ہے؟

درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، محکمہ اوقاف، صاحبزادہ حامد رضا کو فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قانون میں علما بورڈ کے چیئرمین کو تقرری کے بعد مدت مکمل ہونے تک ہٹانے کی گنجائش نہیں۔ عہدے سے ہٹا کر نئی تقرری کے نوٹیفکیشن میں بھی نہیں لکھا کہ کس قانون کے تحت تبدیلی کی گئی۔

طاہراشرفی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ 31 مارچ 2022 کو دوبارہ تین برس کیلئے چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب تعینات کیا گیا، سیکرٹری اوقاف نے انصاف کے تقاضوں کو بالاطاق رکھ کر عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کیخلاف کوئی ایک بھی شکایت ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔ محکمہ اوقاف اور دیگر کو چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا کوئی صوابدیدی اختیار حاصل نہیں ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر متحدہ علماء بورڈ پنجاب کی ازسر نو تشکیل بھی انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ طاہر اشرفی کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر آئینی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔ استدعا ہے طاہر اشرفی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر