Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف، اسحاق ڈارکی تقریر نشرکرنے کیخلاف درخواست پرڈی جی آپریشنز پیمرا طلب

Now Reading:

نوازشریف، اسحاق ڈارکی تقریر نشرکرنے کیخلاف درخواست پرڈی جی آپریشنز پیمرا طلب
نواز شریف، اسحاق ڈار

عدالت نے نوازشریف اور اسحاق ڈارکی تقریر نشرکرنے کے خلاف درخواست پرڈی جی آپریشنز پیمرا طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور اور وفاقی وزیراسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف درخواست پرعدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی آپریشنز پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

عدالت نے دوران سماعت کہا کہ پیمرا اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین پر عمل کیوں نہیں کر رہا؟

جسٹس شاہد وحید نے شبیراسماعیل کی درخواست پر سماعت کی،  درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پیمرا نے اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج، تقاریر وغیرہ نشر کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

Advertisement

شبیراسماعیل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ نوازشریف کی تقریر تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی گئی۔

درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ پیمرا اشتہاریوں کی تقاریر نشر نہ کرنے کے حوالے سے اپنے احکامات اور فیصلوں کو برقرار رکھے۔ پیمرا اپنے جاری کیے گئے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج، تقاریر پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر