Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کا اقدام بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Now Reading:

بجلی کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کا اقدام بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور ہائی کورٹ

فیول ایڈجسمنٹ پر عدالتی فیصلہ

بجلی کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کا اقدام بھی لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے درخواست گزاروں کوایڈجسمنٹ ٹیرف کی رقم منہا کرکے بل جمع کروانے اجازت دیتے ہوئے وفاقی حکومت، وزارت انرجی سمیت دیگر بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد وحید نے شہری شیرعلی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزاروں نے بجلی کے بلوں میں شامل کیے گئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کو چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ نیپرا کی جانب سے 16 جون، 12 اگست 2022 کو بجلی بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کا نفاذ کیا گیا۔ نیپرا کے سیکشن 31 کے تحت یہ ٹیرف لگایا گیا لیکن اسی سیکشن کے سب کلاز 7 کے تقاضے پورے نہیں کیے۔

وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں۔ عدالت بجلی کے بلوں میں شامل سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

Advertisement

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کی رقم منہا کرکے بل جمع کروانے کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری کی سربراہی میں صوبائی سلیکشن بورڈ کا افسران کی ترقیوں کے لئے کل ہونے والا اجلاس عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہورہائیکورٹ نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور اینٹی کرپشن کے دونوں افسران کو کل صبج نو بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

جسٹس انوار حسین نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسر شاہد منظور الحسن کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس انوارحسین نے پوچھا کہ درخواست گزارکون سے محکمہ کا اورکس گریڈ کا ہے؟

وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کااور گریڈ 19 کا افسر ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب کی سربراہی میں صوبائی الیکشن بورڈ کا اجلاس کل دوپہر دوبجے ہو رہا ہے۔

Advertisement

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزارمحکمانہ ترقی کا حقدار ہے اوراس کا نام اجلاس میں شامل نہیں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر