خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ شہر کراچی عمران خان کا ہے اور رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن صاحب بڑی دیر کردی مہربان آتے آتے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی انقلابی سیاست صرف ایک وزارت کی مار ہے، ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس کا مقصد وزارتیں بڑھانے کے گرد گھوم رہا ہے، جن اتحادیوں سے شکوے کررہے ہیں ان ہی سے وزارتیں بھی مانگ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کام پہلے کراچی میں ایم کیو ایم کرتی تھی اب پیپلزپارٹی کررہی ہے، اسٹریٹ کرائمز کے معاملے پر ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ابھی سندھ حکومت وزارت کی آفر کردے تو ایم کیو ایم اسٹریٹ کرائمز کے فوائد بیان کرنا شروع ہوجائے گی، 8 لوگوں پر مشتمل رابطہ کمیٹی خود کو ہی مہاجر قوم سمجھ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کسی دوست کو کوئی ابہام ہے تو الیکشن میں مقابلہ کریں، کراچی پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا قبضہ باشعور عوام رد کرچکے ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کراچی عمران خان کا ہے اور رہے گا، کسی کو کوئی غلط فہمی ہے تو وہ الیکشن میں اپنا شوق پورا کرلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
