فیول ایڈجسمنٹ پر عدالتی فیصلہ
لاہورہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف درخواست پرفریقین کوجواب کی آخری مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔
عدالت نے فریقین کوجواب کیلئے 28 ستمبر تک آخری مہلت دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلئے طریقہ کارپیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اوگرا سمیت دیگر فریقین نے لاہور ہائی کورٹ سے تحریری جواب کیلئے مہلت کی استدعا کی۔
جسٹس شاہد کریم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
اوگرا کی طرف سے احمد پرویز ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ پیش کیا اورجواب کیلئے مہلت مانگی جبکہ درخواست گزارکی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
درخواست گزار نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عمران خان کے دور حکومت سے بھی کم ہو چکی ہیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے بڑھائے جا رہی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا طریقہ کار پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا طریقہ کار طلب کیا جائے اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
