پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے ڈومیسٹک ایونٹس میں کھیلنے والے کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق نئے معاہدے سے گھریلو کرکٹرز ایک سیزن میں تقریباً 61 لاکھ روپئے تک کما سکتے ہیں۔ پی سی بی اس ڈومیسٹک سیزن میں 187 میچ کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2023-2022 سیزن کے لئے سبھی فارمیٹس کے لئے اپنے فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کی ماسک ریٹینر اور میچ فیس میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کے نئے مالی ماڈل کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لینے والے کھلاڑی کو 60 ہزار روپے کی جگہ ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ وہیں سفید گیند والے ٹورنا منٹ پاکستان کپ اور نیشنل ٹی20 میں کھیلنے والے کھلاڑی کو 40 ہزار کی جگہ 60 ہزار پاکستانی روپے ملیں گے۔
ڈومیسٹک ٹیم میں بغیر معاہدہ شامل کھلاڑی کو ریڈ بال کرکٹ میں 40 ہزار جبکہ سفید گیند کرکٹ میں 20 ہزار پاکستانی روپے ملیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی شروعات 30 اگست کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی سے ہوئی۔ حالانکہ اس میں حصہ لینے والے کھلاڑی بغیر معاہدہ کے ہی کھیلنے اترے۔
ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نئے ماڈل کو منظوری دینے کے لئے بورڈ آف گورنرس (بی او جی) کا انتظار کر رہا تھا۔
جو کھلاڑی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کھیل چکے ہیں انہیں نئے ڈھانچے کے مطابق میچ فیس ملے گی۔ پی سی بی مجموعی طور پر پانچ کیٹیگری میں 192 کھلاڑیوں معاہدے کی پیشکش کرے گا۔
اے پلس کیٹیگری میں 15 کھلاڑی، اے کلاس میں 35، بی کلاس میں 48، سی کلاس میں 70 اور ڈی کلاس میں 24 کھلاڑی ہوں گے۔ بورڈ نے ابھی تک کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔
پی سی بی نے زور دے کر کہا کہ اپنے نئے مالی ماڈل کے ساتھ ایک ڈومیسٹک کھلاڑی پہلے کے مقابلے زیادہ کما سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سال 2019 میں پی سی بی نے ایک حیران کن فیصلہ سناتے ہوئے علاقائی ماڈل کو ختم کردیا تھا اور پی سی بی نے 6 صوبوں کی نمائندگی کرنے والی 6 ٹیموں کا اعلان کیا۔
پی سی بی کے اس فیصلے کے نتیجے میں 120 سے زیادہ کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے محروم رہ گئے تھے۔ موجودہ وقت میں 6 ایلیٹ اور 6 سیکنڈ الیون ٹیم ہیں۔ ہر ٹیم میں 16 کھلاڑی ہیں، فی الحال سرگرم کھلاڑیوں کی تعداد 192 ہے۔ پہلے یہ 300 سے زیادہ تھی۔
پی سی بی نے زور دے کر کہا کہ اپنے نئے مالی ماڈل کے ساتھ ایک فرسٹ کلاس کرکٹر پہلے کے مقابلے زیادہ کماسکتا ہے۔
پی سی بی کے مطابق کم از کم تنخواہ اضافہ کے بعد اگر اے پلس کیٹیگری کا کھلاڑی فائنل سمیت سیزن میں سبھی میچ کھیلتا ہے تو وہ 61 لاکھ روپے کما سکتا ہے۔ جبکہ ڈی کیٹیگری کا کھلاڑی کم ز کم 43 لاکھ روپے کما سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
