
آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، آٹے کی قیمت میں اضافہ بدھ سے نافذالعمل ہوگا۔
پنجاب حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر آٹا کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ بھی ڈال دیا۔ پنجاب کابینہ نے گندم ریلیز پالیسی کے ذریعے صوبے میں سرکاری گندم کے نئے نرخوں کی باضابطہ منظوری دے دی۔
پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا 330 روپے مہنگا کر دیا ، سبسڈائز 20 کلو آٹے کی قیمت 980 روپے سے بڑھا کر 1310 روپے کر دی گئی جبکہ فی کلو آٹے کی قیمت 16 روپے 50 پیسے بڑھائی گئی ہے۔
فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کی قیمت 1765 روپے سے بڑھا کر 2300 روپے من کر دی گئی، سرکاری گندم کی قیمت بڑھنے سے سستے آٹے کی نئی قیمت مقرر کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News