Advertisement
Advertisement
Advertisement

خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں دیرپا امن کیلئے ناگزیر ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں دیرپا امن کیلئے ناگزیر ہے، ترجمان دفتر خارجہ
دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں انصاف اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل کا تاثر صریحاً مسترد کرتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی غیرسرکاری تنظیم نے زیر بحث دورے کا اہتمام کیا جو پاکستان میں موجود نہیں، پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر موقف واضح اور غیر مبہم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی پالیسی میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں جس پر مکمل قومی اتفاق رائے ہو، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان، مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔

Advertisement

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی فلسطینی ریاست کے حامی ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں انصاف اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر