Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیم کی شکست پر شاہین آفریدی کا رد عمل

Now Reading:

قومی ٹیم کی شکست پر شاہین آفریدی کا رد عمل

انجری کے باعث ایشیاکپ نہ کھیلنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا اپنی ٹیم کی شکست پر رد عمل سامنے آگیا۔

پاکستان کا ایشیاکپ جیتنے کا خواب ادھورا رہنے کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’اپنا سر اونچا رکھو چیمپئنز، آپ نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔‘‘

انہوں نے سری لنکا کو بھی ایشیا کپ کا چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھرپور محنت سے یہ جیت اپنے نام کی ہے۔

شاہین آفریدی نے مزید لکھا کہ ہم اس شکست سے سیکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آئندہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں ، جیسے ہم ہمیشہ کرتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سری لنکن ٹیم راجا پکسا کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان کو 171 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی تھی جس کے جواب میں پوری پاکستانی ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر